QR CodeQR Code

فلسطین میں مسلح جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے،احمدی نژاد

14 Dec 2009 14:16

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کے خاتمے تک ایران فلسطین میں مسلح جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔تہران میں حماس کے رہنما خالد مشعل سے بات چیت میں احمدی نژاد نے کہا کہ آج دنیا بھر کے حریت پسندوں کے لئے فلسطین ایک مثال


تہران:ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کے خاتمے تک ایران فلسطین میں مسلح جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔تہران میں حماس کے رہنما خالد مشعل سے بات چیت میں احمدی نژاد نے کہا کہ آج دنیا بھر کے حریت پسندوں کے لئے فلسطین ایک مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اور حکومت ہمیشہ فلسطین عوام اور ان کی مزاحمت کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔ اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔خالد مشعل حماس کے وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر ہیں اور وہ آج ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی سے ملاقات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 16902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/16902/فلسطین-میں-مسلح-جدوجہد-کی-حمایت-جاری-رکھیں-گے-احمدی-نژاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org