QR CodeQR Code

چلڈرن ہاسپٹل کے پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری

10 Jun 2012 14:51

اسلام ٹائمز: مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود بھی حکومت پنجاب کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں چلڈرن اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے تنخواہو ں میں اضافہ اور سروس اسٹرکچر نہ ملنے پر ساتویں روز بھی کام کا بائیکاٹ کیا، چلڈرن اسپتا ل کے باہر ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت پنجاب کے خلاف نعرے درج تھے۔ 

مظاہرین نے ٹائر جلائے اور سڑک بلاک کر دی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک سال گذرنے کے باوجود بھی حکومت پنجاب کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا، مظاہرین نے کہا کہ اگرمطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ کام کا بائیکاٹ اوراحتجاج جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 169734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/169734/چلڈرن-ہاسپٹل-کے-پیرا-میڈیکل-اسٹاف-کا-احتجاج-ساتویں-روز-بھی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org