0
Sunday 10 Jun 2012 14:51

چلڈرن ہاسپٹل کے پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری

چلڈرن ہاسپٹل کے پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں چلڈرن اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے تنخواہو ں میں اضافہ اور سروس اسٹرکچر نہ ملنے پر ساتویں روز بھی کام کا بائیکاٹ کیا، چلڈرن اسپتا ل کے باہر ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت پنجاب کے خلاف نعرے درج تھے۔ 

مظاہرین نے ٹائر جلائے اور سڑک بلاک کر دی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک سال گذرنے کے باوجود بھی حکومت پنجاب کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا، مظاہرین نے کہا کہ اگرمطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ کام کا بائیکاٹ اوراحتجاج جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 169734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش