QR CodeQR Code

نیٹو سپلائی بحال کرنیکا سوچنا بھی اب بدترین جرم ہے، مولانا فضل الرحمن

10 Jun 2012 11:52

اسلام ٹائمز: لاہور میں پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرے، انہوں نے کہا کہ اب اتحادی صفوں میں شامل ہونے اور نیٹو سپلائی بحال کرنے کا سوچنا بھی نہیں چاہئے، ہمارے نزدیک ایسا سوچنا بھی بدترین جرم ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے مرکزی امیر اور قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نیٹو سپلائی بحال کرنے کا سوچنا بھی نہیں چاہئے، ہمارے نزدیک ایسا سوچنا بھی بدترین جرم ہے۔ بدامنی، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ ملک کے بڑے مسئلے بن چکے ہیں، یہ بحران بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں، ہر بحران ایک سے بڑھ کر ایک ہے اور ہر روز اس میں اضافہ ہو رہا ہے، ارباب اقتدار ان مسائل کے حل کی طرف متوجہ نظر نہیں آ رہے ہیں۔ پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرے، یہی جمہوریت کا حسن ہے، انہوں نے کہا کہ اب اتحادی صفوں میں شامل ہونے اور نیٹو سپلائی بحال کرنے کا سوچنا بھی نہیں چاہئے، ہمارے نزدیک ایسا سوچنا بھی بدترین جرم ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ملک کا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ جس کے حل کے لئے ٹھوس اور دیرپا فیصلے کے بجائے وقتی فیصلے کئے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 169840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/169840/نیٹو-سپلائی-بحال-کرنیکا-سوچنا-بھی-اب-بدترین-جرم-ہے-مولانا-فضل-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org