QR CodeQR Code

پاکستان میں مغربی تہذیب کے دلدادہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں، فضل الرحمان

10 Jun 2012 21:45

اسلام ٹائمز: بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ ہو چکے، یہ معاہدے زبانی تھے تحریری نہیں۔


 اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ ہو چکے ہیں، نئے معاہدے پارلیمنٹ کی مرضی کے مطابق ہونگے۔ بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین پر تشدد کے نام پر بےحیائی پھیلانے کیلئے قانون سازی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط خارجہ پالیسی کی بدولت ملک پر بمباریاں اور ڈرون حملے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ ہو چکے یہ معاہدے زبانی تھے تحریری نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں مغربی تہذیب کے دلدادہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں۔


خبر کا کوڈ: 170035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/170035/پاکستان-میں-مغربی-تہذیب-کے-دلدادہ-افراد-لئے-کوئی-جگہ-نہیں-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org