QR CodeQR Code

کراچی میں بدامنی کی شکل دن بدن مزید گھناؤنی ہوتی جارہی ہے، شاہی سید

11 Jun 2012 15:17

اسلام ٹائمز:باچا خان مرکز سے جاری بیان میں اے این پی سندھ کے صدر نے کہا کہ سانحہ بارہ مئی اور سانحہ محبت سندھ ریلی کے ذمہ دار کو جب تک کڑی سزا نہیں دی جاتی کراچی میں قیام امن صرف خواب ہی رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی ( لویہ جرگہ ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ شہر میں جاری قتل و غارت گری کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں، بے گناہوں کے مسلسل قتل عام پر مصلحت سے کام لینا قہر الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، شہر میں جاری بدامنی کے واقعات سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے، افسوس کہ ریاستی ادارے اپنی رٹ کے لیے سنجیدہ نظر نہیں آرہے، کراچی میں بدامنی کی شکل دن بدن مزید گھناؤنی ہوتی جارہی ہے اور ارباب اختیار صرف بیانات سے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

باچا خان مرکز سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں قتل و غارت گری کے ذمہ دار کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، ضرورت بھتہ مافیا اور ٹارگٹ کلرز پر کڑا ہاتھ ڈالنے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے مسلسل قتل عام کے باوجود ہم صبر سے کام لے رہے ہیں اور کارکنوں و عوام کو مسلسل صبر کی تلقین کر رہے ہیں، سانحہ بارہ مئی اور سانحہ محبت سندھ ریلی کے ذمہ دار کو جب تک کڑی سزا نہیں دی جاتی کراچی میں قیام امن صرف خواب ہی رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 170254

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/170254/کراچی-میں-بدامنی-کی-شکل-دن-بدن-مزید-گھناؤنی-ہوتی-جارہی-ہے-شاہی-سید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org