QR CodeQR Code

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پیپلزپارٹی سے اتحاد قائم رہے گا، چوہدری شجاعت

13 Jun 2012 00:22

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کے صدر نے وزیراعظم سے ملاقات میں انکو یقین دلایا کہ ق لیگ پیپلزپارٹی کی حمایت جاری رکھے گی اور مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پیپلزپارٹی سے اتحاد قائم رہے گا۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات میں کہی۔ ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری شجاعت نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ مسلم لیگ ق پیپلزپارٹی کی حمایت جاری رکھے گی اور مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 170700

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/170700/جمہوریت-کی-مضبوطی-کیلئے-پیپلزپارٹی-سے-اتحاد-قائم-رہے-گا-چوہدری-شجاعت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org