0
Wednesday 13 Jun 2012 00:22

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پیپلزپارٹی سے اتحاد قائم رہے گا، چوہدری شجاعت

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پیپلزپارٹی سے اتحاد قائم رہے گا، چوہدری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پیپلزپارٹی سے اتحاد قائم رہے گا۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات میں کہی۔ ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری شجاعت نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ مسلم لیگ ق پیپلزپارٹی کی حمایت جاری رکھے گی اور مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔

خبر کا کوڈ : 170700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش