QR CodeQR Code

غیرقانونی طور پر ایران جانیوالے مسافروں کی کشتی ڈوب گئی، 10 جاں بحق

14 Jun 2012 14:36

اسلام ٹائمز: باخبر ذرائع کے مطابق ایک کشتی میں سوار 10 افراد غیرقانونی طریقے سے پاکستانی ساحل جیوانی سے ایران جارہے تھے کہ کشتی ایرانی حدود میں ڈوب گئی۔


اسلام ٹائمز۔ باخبر ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی سے غیر قانونی طریقے سے ایران جانیوالے مسافروں کی کشتی ایرانی حدود میں ڈوب گئی۔ جس کے باعث کشتی میں سوار تمام دس مسافر جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تین لاشیں نکال لیں۔ لیویز حکام کے مطابق حادثہ ایرانی سمندری علاقے باو میں پیش آیا۔ کشتی میں سوار دس افراد غیرقانونی طور پر ایران جارہے تھے۔ فوری طورپر کشتی کے ڈوبنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم بتایا جارہاہے کہ خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جبکہ دیگر سات افراد کی تلاش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 171027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/171027/غیرقانونی-طور-پر-ایران-جانیوالے-مسافروں-کی-کشتی-ڈوب-گئی-10-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org