QR CodeQR Code

شرجيل ميمن ایک مرتبہ پھر سندھ کے وزیر اطلاعات بن گئے

14 Jun 2012 14:55

اسلام ٹائمز:شرجيل ميمن اس سے قبل بھی سندھ کے وزير اطلاعات کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ تاہم ايم کيو ايم کے تحفظات کی وجہ سے پارٹی قيادت کی ہدايت پر انہوں نے سندھ کابينہ سے استعفی ديديا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پيپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجيل انعام ميمن نے ايک بار پھر سندھ کے صوبائی وزير اطلاعات کی حيثيت سے حلف اٹھا ليا ہے۔ حلف برداری کی تقريب گورنر ہاؤس کراچی ميں ہوئی جس ميں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شرجيل انعام ميمن سے صوبائی وزير کے عہدے کا حلف ليا۔ تقريب ميں وزير اعلیٰ سندھ سيد قائم علی شاہ، صوبائی وزراء سميت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ شرجيل ميمن اس سے قبل بھی سندھ کے وزير اطلاعات کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ تاہم ايم کيو ايم کے تحفظات کی وجہ سے پارٹی قيادت کی ہدايت پر انہوں نے سندھ کابينہ سے استعفی ديديا تھا۔


خبر کا کوڈ: 171036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/171036/شرجيل-ميمن-ایک-مرتبہ-پھر-سندھ-کے-وزیر-اطلاعات-بن-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org