0
Thursday 14 Jun 2012 14:55

شرجيل ميمن ایک مرتبہ پھر سندھ کے وزیر اطلاعات بن گئے

شرجيل ميمن ایک مرتبہ پھر سندھ کے وزیر اطلاعات بن گئے

اسلام ٹائمز۔ پيپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجيل انعام ميمن نے ايک بار پھر سندھ کے صوبائی وزير اطلاعات کی حيثيت سے حلف اٹھا ليا ہے۔ حلف برداری کی تقريب گورنر ہاؤس کراچی ميں ہوئی جس ميں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شرجيل انعام ميمن سے صوبائی وزير کے عہدے کا حلف ليا۔ تقريب ميں وزير اعلیٰ سندھ سيد قائم علی شاہ، صوبائی وزراء سميت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ شرجيل ميمن اس سے قبل بھی سندھ کے وزير اطلاعات کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ تاہم ايم کيو ايم کے تحفظات کی وجہ سے پارٹی قيادت کی ہدايت پر انہوں نے سندھ کابينہ سے استعفی ديديا تھا۔

خبر کا کوڈ : 171036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش