QR CodeQR Code

صیہونی حکام کا امدادی بحری جہاز پر حملے کی غلطی کا اعتراف، انقرہ کا معذرت کا مطالبہ

15 Jun 2012 23:57

اسلام ٹائمز: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے 2010ء میں غزہ کا محاصرہ توڑنے کیلئے آزادی کے قافلے میں شامل ترکی کا بحری جہاز کنٹرول کرنے کیلئے کی جانے والی منصوبہ بندی میں غلطی کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکام نے اس جہاز کے خلاف کارروائی کے طریقۂ کار کے بارے میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے جو غزہ کے محصور عوام کیلئے امداد کا حامل تھا۔ صیہونی حکومت کے ایک وزیر بنی بگین نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے 2010ء میں غزہ کا محاصرہ توڑنے کیلئے آزادی کے قافلے میں شامل ترکی کا بحری جہاز کنٹرول کرنے کیلئے کی جانے والی منصوبہ بندی میں غلطی کی تھی۔ اس امدادی بحری جہاز پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں ترکی کے انسانی حقوق کے 9 سرگرم  کارکن جاں بحق‍  ہو گئے تھے۔ صیہونی حکومت کی اس وحشیانہ جارحیت کے بعد ترکی اور اسرائیل کے تعلقات کشیدہ ہو گئے اور انقرہ کے حکام نے صیہونی حکام سے باضابطہ طور پر معذرت کرنے کا مطالبہ کیا۔



خبر کا کوڈ: 171597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/171597/صیہونی-حکام-کا-امدادی-بحری-جہاز-پر-حملے-کی-غلطی-اعتراف-انقرہ-معذرت-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org