QR CodeQR Code

شہداء بلوچستان کی جدوجہد جاری رکھیں گے، بی آر پی

17 Jun 2012 00:34

اسلام ٹائمز:بلوچ ری پبلکن پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مرید بگٹی نے آزادی کے لئے جان قربان کر کے سر تسلیم خم نہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچ ری پبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے مرید بگٹی کی خدمات اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نواب محمد اکبر بگٹی اور دیگر بلوچ شہداء کی سوچ و فکر پر عمل پیرا مرید بگٹی نے سر تسلیم خم نہ کیا اور بلوچ قوم کے روشن آزاد اور خودمختار مستقبل کے لئے جدوجہد جاری رکھی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے جس مقصد کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کیے ان کے حصول کے لیےجدوجہد خون کے آخری قطرے تک جاری رکھی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ 18 جون کو مرید بگٹی کی تیسری برسی کے موقع پر بلوچستان بھر میں کانفرنسز منعقد کی جائیں گی اور بلوچ ری پبلکن پارٹی، بی آر ایس او کے کارکنان مرید بلوچ کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 171800

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/171800/شہداء-بلوچستان-کی-جدوجہد-جاری-رکھیں-گے-بی-آر-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org