0
Sunday 17 Jun 2012 00:34

شہداء بلوچستان کی جدوجہد جاری رکھیں گے، بی آر پی

شہداء بلوچستان کی جدوجہد جاری رکھیں گے، بی آر پی
اسلام ٹائمز۔ بلوچ ری پبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے مرید بگٹی کی خدمات اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نواب محمد اکبر بگٹی اور دیگر بلوچ شہداء کی سوچ و فکر پر عمل پیرا مرید بگٹی نے سر تسلیم خم نہ کیا اور بلوچ قوم کے روشن آزاد اور خودمختار مستقبل کے لئے جدوجہد جاری رکھی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے جس مقصد کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کیے ان کے حصول کے لیےجدوجہد خون کے آخری قطرے تک جاری رکھی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ 18 جون کو مرید بگٹی کی تیسری برسی کے موقع پر بلوچستان بھر میں کانفرنسز منعقد کی جائیں گی اور بلوچ ری پبلکن پارٹی، بی آر ایس او کے کارکنان مرید بلوچ کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 171800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش