QR CodeQR Code

حکومت کی جانب سے جشن بلتستان کا انعقاد افسوسناک ہے، ینگ ویلفئر سوسائیٹی

18 Jun 2012 14:21

اسلام ٹائمز:ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ویلفیئر سوسائٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ چلاس میں شہید ہونے والے سید روح اللہ اور سید حسین شاہ ان کے سوگ میں اس سال کسی کھیل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سکمیدان ینگ ویلفیئر سوسائٹی و شاہین بی بی سی سپورٹس کلب کا ایک ہنگامی اجلاس شتونگ ہاوس ہرگسہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سید الیاس حسین چیئرمین بی بی سی کلب نے کی۔ اجلاس میں کئی امور زیر بحث آئے جن میں باالخصوص حالیہ حکومت کی طرف سے منعقدہ جشن اور ٹورنامنٹ کو افسوسناک قرار دیا اور سانحہ چلاس کے سوگ میں بائیکاٹ کرنے کافیصلہ کیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کوئی بھی کھلاڑی کسی قسم کی کھیل یا انتظامات میں حصہ نہیں لے گا کیونکہ خصوصاً اسکردو میں 7 شہداء کے جنازے آئے ان میں سکمیدان سے 2 جنازے بھی تھے جن سے ایک شہید ینگ ویلفئیر سوسائٹی کے بانی سید روح اللہ تھے جبکہ دوسرا سکمیدان کے بزرگ سرکردہ سید حسین شاہ جو قتل گاہ شریف کا متولی تھے۔ ان کے سوگ میں اس سال کسی کھیل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 171837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/171837/حکومت-کی-جانب-سے-جشن-بلتستان-کا-انعقاد-افسوسناک-ہے-ینگ-ویلفئر-سوسائیٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org