QR CodeQR Code

کراچی کے تاجروں کو سلیف ڈیفنس میں بھتہ خوروں کو گولی مارنے کی اجازت

17 Jun 2012 23:54

اسلام ٹائمز: ایس ایس پی سا ؤتھ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 5 افراد ٹارگٹ کلنگ میں مارے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف خود تو کچھ نہیں کر سکی البتہ تاجروں کو اجازت دے دی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے بھتہ خوروں کو گولی مار سکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر کا کہنا ہے تاجر سلیف ڈیفنس میں بھتہ خوروں اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کو گولی مار سکتے ہیں۔ پولیس بھی ان کے خلاف موثر کارروائی کر رہی ہے۔ متعدد بھتہ خور گرفتار کئے ہیں۔ پولیس تاجروں کو تحفظ فراہم کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ شہر میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں صرف سیاسی نہیں ذاتی دشمنیاں بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی سا ؤتھ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 5 افراد ٹارگٹ کلنگ میں مارے گئے۔


خبر کا کوڈ: 172196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/172196/کراچی-کے-تاجروں-کو-سلیف-ڈیفنس-میں-بھتہ-خوروں-گولی-مارنے-کی-اجازت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org