0
Sunday 17 Jun 2012 23:54

کراچی کے تاجروں کو سلیف ڈیفنس میں بھتہ خوروں کو گولی مارنے کی اجازت

کراچی کے تاجروں کو سلیف ڈیفنس میں بھتہ خوروں کو گولی مارنے کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف خود تو کچھ نہیں کر سکی البتہ تاجروں کو اجازت دے دی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے بھتہ خوروں کو گولی مار سکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر کا کہنا ہے تاجر سلیف ڈیفنس میں بھتہ خوروں اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کو گولی مار سکتے ہیں۔ پولیس بھی ان کے خلاف موثر کارروائی کر رہی ہے۔ متعدد بھتہ خور گرفتار کئے ہیں۔ پولیس تاجروں کو تحفظ فراہم کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ شہر میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں صرف سیاسی نہیں ذاتی دشمنیاں بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی سا ؤتھ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 5 افراد ٹارگٹ کلنگ میں مارے گئے۔
خبر کا کوڈ : 172196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش