QR CodeQR Code

عوام کی دھائیاں رنگ لے آئیں، صدر زرداری کی فوری طور پر پاور ہاؤسز کو گیس فراہم کرنیکی ہدایت

17 Jun 2012 23:57

اسلام ٹائمز: صدر نے وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو حکم دیا کہ پنجاب میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ صدر نے پاور ہاؤسز کو تیل اور گیس کی فراہمی بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔


اسلام ٹائمز۔ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کی دہائیاں کسی حد تک رنگ لے آئیں اور صدر زرداری نے فوری طور پر پاور ہاؤسز کو گیس کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم کو بجلی بحران کے حل کا حکم دے دیا۔ پنجاب میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے بعد صدر آصف علی زرداری نے صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ صدر نے وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو حکم دیا کہ پنجاب میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ صدر نے پاور ہاؤسز کو تیل اور گیس کی فراہمی بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق حکومت فرٹیلائزر کمپنیوں کی گیس بند کر کے پاور ہاؤسز کو فراہم کرے گی، جس سے بجلی کا بحران پچاس فیصد کم ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 172197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/172197/عوام-کی-دھائیاں-رنگ-لے-آئیں-صدر-زرداری-فوری-طور-پر-پاور-ہاؤسز-کو-گیس-فراہم-کرنیکی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org