QR CodeQR Code

امريکی ميزائل دفاعی نظام کی مخالفت جاری رکھيں گے، ولاديمير پيوٹن

20 Jun 2012 15:18

اسلام ٹائمز: ميکسيکو ميں صنعتی ممالک کی تنظيم گروپ 20 کے اجلاس کے اختتام کے بعد صحافيوں سے بات کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ صدر اوباما کی تبديلی سے ميزائل دفاعی نظام کے خلاف روس کی مخالفت ميں تبديلی نہيں آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولاديمير پيوٹن نے ايک بار پھر امريکہ روس مشترکہ دفاعي نظام کے قيام پر زور ديتے ہوئے کہا ہے کہ روس امريکہ کی طرف سے ميزائل دفاعي نظام کي مخالفت برقرار رکھے گا۔ ميکسيکو ميں صنعتي ممالک کے تنظيم گروپ 20 کے اجلاس کے اختتام کے بعد صحافيوں سے بات کرتے ہوئے ولاديمير پيوٹن نے کہا کہ صدر اوباما کي تبديلي سے ميزائل دفاعي نظام کے خلاف روس کي مخالفت ميں تبديلي نہيں آئے گي، امريکہ روس کے ساتھ مل کر ميزائل دفاعي نظام تشکيل دينے کو تيار ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ امريکہ اور نيٹو نے جو ميزائل نظام ترتيب ديا ہے وہ روس کے ميزائلوں کو تباہ کرنے کي صلاحيت رکھتا ہے۔ ياد رہے کہ امريکہ کے ميزائل دفاعي نظام کي تشکيل اور تنصيب منصوبے کے تحت 2020ء ميں مکمل ہو جائے گي۔


خبر کا کوڈ: 172888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/172888/امريکی-ميزائل-دفاعی-نظام-کی-مخالفت-جاری-رکھيں-گے-ولاديمير-پيوٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org