QR CodeQR Code

بی جے پی کے نئے صدر نتن گھٹکری نے اپنا عہدہ سنبھال لیا

20 Dec 2009 13:31

بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے نئے صدر نتن گھٹکری نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔عام انتخابات میں ناکامی کے بعد سے بی جے پی تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے۔پارٹی کے سینئیر رہنما لال کرشن اڈوانی کے لوک سبھا میں حزب اختلاف


نئی دہلی:بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے نئے صدر نتن گھٹکری نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔عام انتخابات میں ناکامی کے بعد سے بی جے پی تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے۔پارٹی کے سینئیر رہنما لال کرشن اڈوانی کے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما کی حیثیت سے استعفی کے بعد نتن گھٹکری کو پارٹی کا صدر نامزد کیا گیا تھا۔باون سالہ نتن گھٹکری کا تعلق ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگ پور سے ہے اور وہ انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس سے خاص تعلق رکھتے ہیں۔پارٹی صدر بننے کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ وہ بطور صدر پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 17301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/17301/بی-جے-پی-کے-نئے-صدر-نتن-گھٹکری-نے-اپنا-عہدہ-سنبھال-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org