QR CodeQR Code

افغان نائب سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی، پاکستان کا دہشتگردوں کے حملے پر شدید احتجاج

25 Jun 2012 20:06

اسلام ٹائمز:پاکستان نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت، دہشتگردوں کے خلاف سخت ایکشن لے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے افغان نائب سفیر کو دفترخارجہ میں طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا گیا ہے۔ دفترخارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سو سے زائد افغان دہشتگردوں نے سرحد عبور کر کے دیر کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا جس میں چھ سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ گیارہ اہلکار تاحال لاپتہ ہیں۔ ترجمان کے مطابق جوابی حملے میں 11 دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت، دہشتگردوں کے خلاف سخت ایکشن لے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے۔


خبر کا کوڈ: 174164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/174164/افغان-نائب-سفیر-کی-دفتر-خارجہ-میں-طلبی-پاکستان-کا-دہشتگردوں-کے-حملے-پر-شدید-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org