QR CodeQR Code

موجودہ حکمران چہروں کی تبدیلی سے وقت گذارنا چاہتے ہیں، نواز شریف

30 Jun 2012 22:19

اسلام ٹائمز: رائيونڈ ميں سندھ کے سابق وفاقی وزیر سے ہونيوالی ملاقات میں مسلم لیگ ن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی کرپشن اور غلط ترجيحات کے باعث آج پاکستان کی معاشی صورتحال ابتر اور عوام پريشان ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے سياست دان اور سابق وفاقی وزير سردار علی نواز مہر نے لاہور ميں مسلم ليگ ن کے صدر محمد نواز شريف سے ملاقات کی۔ رائيونڈ ميں ہونيوالی ملاقات ميں ملکی و سياسي صورتحال پر تبادلہ خيال کيا گيا، مسلم ليگ ن سندھ کے رہنما امداد چانڈيو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نواز شريف نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کرپشن اور غلط ترجيحات کے باعث آج پاکستان کی معاشی صورتحال ابتر اور عوام پريشان ہيں، مسلم ليگ ن کے پاس اقتصادی ماہرين اور پروفيشنلز کي ايک ٹيم موجود ہے، جو ملک کو موجودہ مسائل اور مشکلات سے نکالنے کی اہليت اور عزم رکھتی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے دوروں کے دوران جو محبت اور پذيرائی ملی، وہ بھلا نہيں پائيں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کی چاہت انہیں بار بار سندھ جانے پر مجبور کرتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران چہروں کی تبدیلی سے وقت گذارنا چاہتے ہیں جو کہ عوام کے مسائل کا ہرگز کوئی دیرپا حل نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 175610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/175610/موجودہ-حکمران-چہروں-کی-تبدیلی-سے-وقت-گذارنا-چاہتے-ہیں-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org