0
Saturday 30 Jun 2012 22:19

موجودہ حکمران چہروں کی تبدیلی سے وقت گذارنا چاہتے ہیں، نواز شریف

موجودہ حکمران چہروں کی تبدیلی سے وقت گذارنا چاہتے ہیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے سياست دان اور سابق وفاقی وزير سردار علی نواز مہر نے لاہور ميں مسلم ليگ ن کے صدر محمد نواز شريف سے ملاقات کی۔ رائيونڈ ميں ہونيوالی ملاقات ميں ملکی و سياسي صورتحال پر تبادلہ خيال کيا گيا، مسلم ليگ ن سندھ کے رہنما امداد چانڈيو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نواز شريف نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کرپشن اور غلط ترجيحات کے باعث آج پاکستان کی معاشی صورتحال ابتر اور عوام پريشان ہيں، مسلم ليگ ن کے پاس اقتصادی ماہرين اور پروفيشنلز کي ايک ٹيم موجود ہے، جو ملک کو موجودہ مسائل اور مشکلات سے نکالنے کی اہليت اور عزم رکھتی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے دوروں کے دوران جو محبت اور پذيرائی ملی، وہ بھلا نہيں پائيں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کی چاہت انہیں بار بار سندھ جانے پر مجبور کرتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران چہروں کی تبدیلی سے وقت گذارنا چاہتے ہیں جو کہ عوام کے مسائل کا ہرگز کوئی دیرپا حل نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 175610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش