QR CodeQR Code

نواز شریف کوئٹہ، حیدر آباد، کراچی میں جلسہ کر کے دکھائیں، جاوید ہاشمی

3 Jul 2012 00:57

اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے صدر کا ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 50 سال کے دوران اگر ان کے اثاثوں میں اضافہ ثابت کر دیا جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ روایتی سیاست کا خمیازہ یوسف رضا گیلانی بھگت چکے ہیں، باقیوں کی باری آنے والی ہے، ملتان میں تحریک انصاف کے آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روایتی پارٹیوں نے پاکستان کو لاوارث کر دیا ہے، اب تبدیلی کا وقت آ چکا ہے۔ انہوں نے میاں نواز شریف کو چیلنج کیا کہ وہ کوئٹہ، حیدر آباد اور کراچی میں جلسہ کر کے دکھائیں، ان کا کہنا تھا کہ 50 سال کے دوران اگر ان کے اثاثوں میں اضافہ ثابت کر دیا جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے، عمران خان غریب عوام کا حامی ہے، اس موقع پر تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقبول ترین سیاسی شخصیت عمران خان ہیں۔


خبر کا کوڈ: 176152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/176152/نواز-شریف-کوئٹہ-حیدر-آباد-کراچی-میں-جلسہ-کر-کے-دکھائیں-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org