QR CodeQR Code

سیاچن سے پاکستانی فوج کی یکطرفہ واپسی کا مطالبہ کرنے والے غدار ہیں، سردار عتیق احمد

3 Jul 2012 09:06

اسلام ٹائمز:شہداء گیاری کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ سیاچن دنیا کا مشکل ترین جنگی محاذ ہے پاک بھارت افواج کی سیاچن سے واپسی برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ سیاچن سے پاکستانی فوج کی واپسی کا یکطرفہ مطالبہ کرنے والے ملک کے غدار ہیں یہ لوگ قوم کے مخلص نہیں۔ سیاچن دنیا کا مشکل ترین جنگی محاذ ہے پاک بھارت افواج کی سیاچن سے واپسی برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے، گیاری سیکٹر کے شہداء نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس پار یہ پیغام دیا ہے کہ سرحدوں کے دفاع کے لیے کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے کمربستہ ہیں مسلم کانفرنس پاک فوج کی پشت بان ہے، ہر وقت ملک کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شہدائے گیاری کے آبائی علاقوں میں سرکاری ادارے ان کے نام سے منسوب کئے جائیں۔ اس موقع پر خواتین ونگ کی چیئرپرسن محترمہ شمیم علی ملک، مفتی منصور، گل خندان و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ انھوں نے شہدائے گیاری کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ شہداء کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 176239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/176239/سیاچن-سے-پاکستانی-فوج-کی-یکطرفہ-واپسی-کا-مطالبہ-کرنے-والے-غدار-ہیں-سردار-عتیق-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org