QR CodeQR Code

وقت کاتقاضہ ہے آپس کی تمام رنجشوں کو بھلا کر اتحاد و اتفاق قائم کیا جائے، مولانا عبدالواسع

6 Jul 2012 14:38

اسلام ٹائمز: جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور سینئر وزیر بلوچستان کا کہنا ہے کہ انسانیت کے تقاضے اس وقت تک نامکمل ہیں جب تک ہم ایک دوسر ے کے دکھ درد آپس میں نہیں بانٹیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور سینئر وزیر بلوچستان مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ آپس میں تمام رنجشوں کو بھلا کر اتحاد و اتفاق قائم کیا جائے۔ اسی میں صوبہ اور ملک کی ترقی کا راز مضمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ اخترزئی کوئٹہ میں مولوی عبدالقدوس کی رہائشگاہ پر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کرنے والوں سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے تقاضے اس وقت تک نامکمل ہیں کہ جب تک ہم ایک دوسرے کے دکھ درد آپس میں نہیں بانٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعیت کے وزرأ کے ترقیاتی کاموں سے بوکھلا کر ہمارے مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور ہمیں آپس میں الجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وسائل قوم کی امانت ہیں تاہم اجتماعی منصوبے ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ سڑکوں کی مرمت، صاف پانی، تعلیم، صحت سمیت تمام شعبوں میں ہمارے ترقیاتی کام روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی عمل کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا، انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں عوام کی رائے جمعیت کے حق میں ہی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 176946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/176946/وقت-کاتقاضہ-ہے-آپس-کی-تمام-رنجشوں-کو-بھلا-کر-اتحاد-اتفاق-قائم-کیا-جائے-مولانا-عبدالواسع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org