QR CodeQR Code

پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

7 Jul 2012 00:08

اسلام ٹائمز: پولیس اہلکاروں کی گاڑی تختہ آباد روڈ سے گزر رہی تھی کہ دہشتگردوں نے ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور تاحال دہشتگردی کے سائے سے باہر نہیں نکل سکا، آج نواحی علاقے داوٴدزئی میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے باعث سب انسپکٹر جاں بحق جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ داوٴدزئی کی حدود میں واقع تختہ آباد روڈ پر پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران دہشتگردوں نے سٹرک کے کنارے نصب بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا، جس سے سب انسپکٹر داد محمد خان جاں بحق اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 500 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جو دیسی ساخت کا تھا۔


خبر کا کوڈ: 177092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/177092/پشاور-میں-پولیس-موبائل-پر-بم-حملہ-ایک-اہلکار-جاں-بحق-3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org