QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت نے غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹیوں پر پابندی کی تجویز مسترد کردی

8 Jul 2012 15:13

اسلام ٹائمز: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پشاور سمیت صوبہ بھر میں قائم غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹیوں کے فیصلوں کو ماننے سے پہلے سے ہی انکار کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کے حوالے سے خیبر پختونخوا میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹیوں پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز صوبائی حکومت کو دی گئی ہیں۔ تاہم صوبائی حکومت نے غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹیوں پر پابندی عائد کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ صوبائی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں ایک ہی دن روزہ اور عید کرنے کے حوالے سے گزشتہ سال اپنی سفارشات وفاق کو ارسال کی تھیں۔ جس میں کہا گیا تھا کہ صوبے کو اس سلسلے میں اعتماد میں لیا جائے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پشاور سمیت صوبہ بھر میں قائم غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹیوں کے فیصلوں کو ماننے سے پہلے سے ہی انکار کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 177454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/177454/خیبر-پختونخوا-حکومت-نے-غیر-سرکاری-رویت-ہلال-کمیٹیوں-پر-پابندی-کی-تجویز-مسترد-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org