QR CodeQR Code

گیاری سیکٹر سے مزید 2 شہداء کے جسد خاکی برآمد

9 Jul 2012 11:00

اسلام ٹائمز:آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک نکالے جانے والے شہدا کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ شہداء کی شناخت کا عمل جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گیاری سیکٹر سے مزید دو شہداء کے جسد خاکی نکال لئے گئے ہیں جس کے بعد اب تک نکالے جانے والے شہدا کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی شناخت کا عمل جاری ہے اور اب تک بتیس شہداء کے جسد خاکی نکالے جا چکے ہیں۔ گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دب کر ایک سو چوبیس فوجی اور گیارہ شہری شہید ہو گئے تھے۔ حادثے کے بعد فوج نے شہدا کے جسد خاکی نکالنے کیلئے کھدائی شروع کر دی تھی جو تمام شہدا کے جسد خاکی نکالنے تک جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 177553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/177553/گیاری-سیکٹر-سے-مزید-2-شہداء-کے-جسد-خاکی-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org