0
Monday 9 Jul 2012 11:00

گیاری سیکٹر سے مزید 2 شہداء کے جسد خاکی برآمد

گیاری سیکٹر سے مزید 2 شہداء کے جسد خاکی برآمد
اسلام ٹائمز۔ گیاری سیکٹر سے مزید دو شہداء کے جسد خاکی نکال لئے گئے ہیں جس کے بعد اب تک نکالے جانے والے شہدا کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی شناخت کا عمل جاری ہے اور اب تک بتیس شہداء کے جسد خاکی نکالے جا چکے ہیں۔ گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دب کر ایک سو چوبیس فوجی اور گیارہ شہری شہید ہو گئے تھے۔ حادثے کے بعد فوج نے شہدا کے جسد خاکی نکالنے کیلئے کھدائی شروع کر دی تھی جو تمام شہدا کے جسد خاکی نکالنے تک جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 177553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش