QR CodeQR Code

مذاکرات کيلئے پاکستان کو ستمبر کي تاريخ ديدی، جواب کا انتظار ہے، ایس ایم کرشنا

11 Jul 2012 00:14

اسلام ٹائمز: نئی دہلی ميں ميڈيا سے بات چيت کرتے ہوئے بھارتی وزير خارجہ نے کہا کہ دورہ پاکستان صدارتی انتخاب کي وجہ سے ملتوي کرنا پڑا، پاکستانی وزير خارجہ سے اسلام آباد ميں مذاکرات کيلئے 7 سے 9 ستمبر کی تاريخيں تجويز کی گئی ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتي وزير خارجہ ايس ايم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ صدارتي انتخاب کي وجہ سے ملتوي کرنا پڑا ہے، مذاکرات کيلئے ستمبر کي تاريخيں پاکستان کو تجويز کي گئي ہے، اب پاکستاني جواب کا انتظار ہے۔ نئي دہلي ميں ميڈيا سے بات چيت کرتے ہوئے بھارتي وزير خارجہ ايس ايم کرشنا نے کہا کہ دورہ پاکستان صدارتي انتخاب کي وجہ سے ملتوي کرنا پڑا، پاکستاني وزير خارجہ حنا رباني کھر سے اسلام آباد ميں مذاکرات کيلئے 7 سے 9 ستمبر کي تاريخيں تجويز کي گئي ہيں، اب پاکستان کي جانب سے منظوري کا انتظار ہے۔ ايک سوال کے جواب ميں بھارتي وزير خارجہ ايس ايم کرشنا نے کہا کہ پاکستاني ہم منصب حنا رباني کھر انتہائي تعاون کرنے والي ہيں، انہوں نے نئي دہلي کے دورے کے دوران کہا تھا کہ وہ نئي سوچ کے ساتھ آئي ہيں۔ ايس ايم کرشنا کا کہنا ہے کہ ٹوکيو ميں پاکستاني وزير خارجہ سے ملاقات ميں دونوں ممالک کے درميان اعتماد ميں کمي کو دور کرنے کے اقدامات پر بات چيت کي گئي۔


خبر کا کوڈ: 178127

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/178127/مذاکرات-کيلئے-پاکستان-کو-ستمبر-کي-تاريخ-ديدی-جواب-کا-انتظار-ہے-ایس-ایم-کرشنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org