0
Wednesday 11 Jul 2012 00:14

مذاکرات کيلئے پاکستان کو ستمبر کي تاريخ ديدی، جواب کا انتظار ہے، ایس ایم کرشنا

مذاکرات کيلئے پاکستان کو ستمبر کي تاريخ ديدی، جواب کا انتظار ہے، ایس ایم کرشنا
اسلام ٹائمز۔ بھارتي وزير خارجہ ايس ايم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ صدارتي انتخاب کي وجہ سے ملتوي کرنا پڑا ہے، مذاکرات کيلئے ستمبر کي تاريخيں پاکستان کو تجويز کي گئي ہے، اب پاکستاني جواب کا انتظار ہے۔ نئي دہلي ميں ميڈيا سے بات چيت کرتے ہوئے بھارتي وزير خارجہ ايس ايم کرشنا نے کہا کہ دورہ پاکستان صدارتي انتخاب کي وجہ سے ملتوي کرنا پڑا، پاکستاني وزير خارجہ حنا رباني کھر سے اسلام آباد ميں مذاکرات کيلئے 7 سے 9 ستمبر کي تاريخيں تجويز کي گئي ہيں، اب پاکستان کي جانب سے منظوري کا انتظار ہے۔ ايک سوال کے جواب ميں بھارتي وزير خارجہ ايس ايم کرشنا نے کہا کہ پاکستاني ہم منصب حنا رباني کھر انتہائي تعاون کرنے والي ہيں، انہوں نے نئي دہلي کے دورے کے دوران کہا تھا کہ وہ نئي سوچ کے ساتھ آئي ہيں۔ ايس ايم کرشنا کا کہنا ہے کہ ٹوکيو ميں پاکستاني وزير خارجہ سے ملاقات ميں دونوں ممالک کے درميان اعتماد ميں کمي کو دور کرنے کے اقدامات پر بات چيت کي گئي۔
خبر کا کوڈ : 178127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش