QR CodeQR Code

نیٹو سپلائی، پاکستان ٹرکوں کی استعداد کو دگنا کر رہا ہے، کسٹم حکام

11 Jul 2012 03:21

اسلام ٹائمز: طورخم کے کسٹم افسر عبداللہ خان کے مطابق نیٹو کنٹینرز کیلئے پارکنگ کیلئے مختص جگہ میں اضافہ کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ ٹرکوں کی پارکنگ کیلئے مختص جگہ اضافے کے بعد دوگنا ہوجائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے کسٹم حکام نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں موجود نیٹو فوجیوں کو سامان سپلائی کرنے کی رفتار تیز کرنے کیلئے نیٹو ٹرکوں کی استعداد کو دوگنا کررہا ہے۔ طورخم میں کسٹم افسر عبداللہ خان نے بتایا ہے کہ نیٹو کنٹینرز کیلئے پارکنگ کیلئے مختص جگہ میں اضافہ کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ نیٹو ٹرکوں کی پارکنگ کیلئے مختص جگہ اضافے کے بعد دوگنا ہوجائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ٹرمینل میں پارکنگ کی استعداد 250 گاڑیوں کی ہے جو اب بڑھ کر 500 ہو جائیگی۔ 


خبر کا کوڈ: 178149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/178149/نیٹو-سپلائی-پاکستان-ٹرکوں-کی-استعداد-کو-دگنا-کر-رہا-ہے-کسٹم-حکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org