QR CodeQR Code

کرم ایجنسی میں بم دھماکہ، طوری قبیلہ کے متعدد افراد زخمی

14 Jul 2012 13:27

اسلام ٹائمز: لوئر اور اپر کرم کے سرحدی علاقہ بالاش خیل میں دہشتگردوں نے پہلے سے نصب بم کو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا، ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، لوئر اور اپر کرم کے سرحدی علاقہ بالاش خیل میں دہشتگردوں نے پہلے سے نصب بم کو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود طوری قبیلہ (اہل تشیع) کے کئی افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک شخص کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ ریمورٹ کنٹرول بم حملہ گزشتہ 5 ماہ کے دوران معاہدہ کی 25ویں خلاف ورزی ہے۔ اور پولیٹیکل انتظامیہ بھی دہشتگردوں کو معاہدے کی خلاف ورزی سے روکنے میں بالکل ناکام نظر آرہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 179009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/179009/کرم-ایجنسی-میں-بم-دھماکہ-طوری-قبیلہ-کے-متعدد-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org