0
Saturday 14 Jul 2012 13:27

کرم ایجنسی میں بم دھماکہ، طوری قبیلہ کے متعدد افراد زخمی

کرم ایجنسی میں بم دھماکہ، طوری قبیلہ کے متعدد افراد زخمی

اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، لوئر اور اپر کرم کے سرحدی علاقہ بالاش خیل میں دہشتگردوں نے پہلے سے نصب بم کو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود طوری قبیلہ (اہل تشیع) کے کئی افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک شخص کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ ریمورٹ کنٹرول بم حملہ گزشتہ 5 ماہ کے دوران معاہدہ کی 25ویں خلاف ورزی ہے۔ اور پولیٹیکل انتظامیہ بھی دہشتگردوں کو معاہدے کی خلاف ورزی سے روکنے میں بالکل ناکام نظر آرہی ہے۔

خبر کا کوڈ : 179009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش