QR CodeQR Code

کرم ایجنسی، طالبان دہشتگروں کا شیعہ آبادی پر حملہ

16 Jul 2012 02:31

اسلام ٹائمز: دہشتگردوں نے گائوں بلاش خیل پر حملہ کے بعد رات بھر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں حالات ایک مرتبہ پھر کشیدہ ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی میں طالبان دہشتگروں نے اپنے مقامی ہمدردوں کے ہمراہ شیعہ آبادی پر حملہ کردیا اور رات بھر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ فائرنگ کرتے رہے، جس کے نتیجے میں حالات ایک مرتبہ پھر کشیدہ ہوگئے ہیں، وزیرستان اور اورکزئی ایجنسی سے بھاگ کر آنے والے طالبان دہشتگردوں نے اپنے مقامی ہمدردوں کے ہمراہ لوئر کرم صدہ سے اہل تشیع کے گائوں بلاش خیل پر حملہ کردیا، اور رات بھر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کرتے رہے، تاہم آخری اطلاعات تک کسی جانی نقصان یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی، واضح رہے کہ انتظامیہ وزیرستان اور اورکزئی کے طالبان کو متاثرین کی آڑ میں شیعہ زمینوں پر بسانے کی کوشش کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 179433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/179433/کرم-ایجنسی-طالبان-دہشتگروں-کا-شیعہ-ا-بادی-پر-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org