QR CodeQR Code

گیاری سیکٹر سے مزید دو شہداء کے جسد خاکی برآمد

17 Jul 2012 16:44

اسلام ٹائمز:اب تک پاک فوج کے جوانوں کو ملبے تلے دبے 45 افراد کے جسدخاکی نکالنے میں کامیابی ملی ہے۔ گزشتہ روز دو فوجی جوانوں کے جسد خاکی نکال لئے گئے ہیں جن کو شناخت کیلئے گونما ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گیاری سیکٹر میں ملبے تلے دبے ہوئے دو اور شہداء کے جسد خاکی کو نکال لیا گیا ہے، اس طرح شہداء کی مجموعی تعداد 45 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سات اپریل کو سیاچن گیاری سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے جوان برفانی تودے تلے دب کر شہید ہوگئے تھے۔ پاک فوج کے جوانوں نے ان شہداء کے جنازوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری رکھا ہوا ہے اور آج 99 دن بعد بھی یہ آپریشن جاری ہے۔ اب تک پاک فوج کے جوانوں کو ملبے تلے دبے 45 افراد کے جسد خاکی نکالنے میں کامیابی ملی ہے۔ گزشتہ روز دو فوجی جوانوں کے جسد خاکی نکال لئے گئے ہیں جن کو شناخت کیلئے گونما ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 179765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/179765/گیاری-سیکٹر-سے-مزید-دو-شہداء-کے-جسد-خاکی-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org