0
Tuesday 17 Jul 2012 16:44

گیاری سیکٹر سے مزید دو شہداء کے جسد خاکی برآمد

گیاری سیکٹر سے مزید دو شہداء کے جسد خاکی برآمد
اسلام ٹائمز۔ گیاری سیکٹر میں ملبے تلے دبے ہوئے دو اور شہداء کے جسد خاکی کو نکال لیا گیا ہے، اس طرح شہداء کی مجموعی تعداد 45 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سات اپریل کو سیاچن گیاری سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے جوان برفانی تودے تلے دب کر شہید ہوگئے تھے۔ پاک فوج کے جوانوں نے ان شہداء کے جنازوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری رکھا ہوا ہے اور آج 99 دن بعد بھی یہ آپریشن جاری ہے۔ اب تک پاک فوج کے جوانوں کو ملبے تلے دبے 45 افراد کے جسد خاکی نکالنے میں کامیابی ملی ہے۔ گزشتہ روز دو فوجی جوانوں کے جسد خاکی نکال لئے گئے ہیں جن کو شناخت کیلئے گونما ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 179765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش