QR CodeQR Code

اسکردو میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کاروبار کا آغاز

17 Jul 2012 16:52

اسلام ٹائمز:ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام محمد حسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسیلہ حق پروگرام غریب و نادار مستحق خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور ان کی معاشی خوشحالی کیلئے شروع کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسکردو سرفہ رنگاہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خاتون کو وسیلہ حق اسکیم کے تحت کاروبار کیلئے دئیے گئے ڈیڑھ لاکھ روپے فراہم کردیئے گئے۔ اس سلسلے میں کاروبار کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ معروف سیاسی رہنما اقبال منگو نے فیتہ کاٹ کر دکان کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام محمد حسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسیلہ حق پروگرام غریب و نادار مستحق خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور ان کی معاشی خوشحالی کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ کاروبار کے کامیاب ہونے پر یہ خاندان معاشی طور پر مستحکم ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 179784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/179784/اسکردو-میں-بینظیر-انکم-سپورٹ-پروگرام-کے-تحت-کاروبار-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org