0
Tuesday 17 Jul 2012 16:52

اسکردو میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کاروبار کا آغاز

اسکردو میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کاروبار کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ اسکردو سرفہ رنگاہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خاتون کو وسیلہ حق اسکیم کے تحت کاروبار کیلئے دئیے گئے ڈیڑھ لاکھ روپے فراہم کردیئے گئے۔ اس سلسلے میں کاروبار کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ معروف سیاسی رہنما اقبال منگو نے فیتہ کاٹ کر دکان کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام محمد حسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسیلہ حق پروگرام غریب و نادار مستحق خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور ان کی معاشی خوشحالی کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ کاروبار کے کامیاب ہونے پر یہ خاندان معاشی طور پر مستحکم ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 179784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش