QR CodeQR Code

ہنگو، ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 ہلاک

18 Jul 2012 01:37

اسلام ٹائمز: دہشتگردوں نے ہنگو کے علاقے نوائے ڈنڈ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا اور 2 راکٹ فائر کئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ ہنگو کے علاقے نوائے ڈنڈ میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کرتے ہوئے 2 راکٹ فائر کئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 شدت پسند مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق منگل کے روز علی الصبح دہشتگردوں نے ہنگو کے علاقے نوائے ڈنڈ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا اور 2 راکٹ فائر کئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 180022

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/180022/ہنگو-ایف-سی-چیک-پوسٹ-پر-دہشتگردوں-کا-حملہ-فورسز-کی-جوابی-کارروائی-میں-5-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org