0
Wednesday 18 Jul 2012 01:37

ہنگو، ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 ہلاک

ہنگو، ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ہنگو کے علاقے نوائے ڈنڈ میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کرتے ہوئے 2 راکٹ فائر کئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 شدت پسند مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق منگل کے روز علی الصبح دہشتگردوں نے ہنگو کے علاقے نوائے ڈنڈ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا اور 2 راکٹ فائر کئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 180022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش