QR CodeQR Code

عسکری محاذ کی حکمت عملی کو قبل ازوقت ظاہر نہیں کیا جاسکتا، سید صلاح الدین

20 Jul 2012 00:16

اسلام ٹائمز: متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں سیز فائر کے معاملے پر صورتحال کو پیش نظر رکھ کر ہی جلد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے ٹریک ٹو ڈپلومیسی کے ذریعے مسئلہ کشمیر پر غور و خوص کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری علیحدگی پسند سیاسی لیڈر شپ مشترکہ پروگرام، لائحہ عمل اور حکمت عملی مرتب کرنے میں ناکام رہی ہے، علیحدگی پسند قیادت سے متحدہ پلیٹ فارم پر آنے کی اپیل کرتے ہوئے سید صلاح الدین نے واضح کیا کہ عوامی مسائل اور قدرتی وسائل میں سیاسی قیادت کی دلچسپی لینا رواں تحریک کیلئے بہتر ہے، انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں سیز فائر کے معاملے پر صورتحال کو پیش نظر رکھ کر جلد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا، جہاد کونسل کے سربراہ نے فدائی حملوں سے متعلق واضح کیا ہے کہ عسکری محاذ کی حکمت عملی یا منصوبوں کو قبل از وقت ظاہر نہیں کیا جاسکتا۔


خبر کا کوڈ: 180480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/180480/عسکری-محاذ-کی-حکمت-عملی-کو-قبل-ازوقت-ظاہر-نہیں-کیا-جاسکتا-سید-صلاح-الدین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org