QR CodeQR Code

ماہ مبارک رمضان میں دہشتگردی کے خاتمے اور اتحاد و اتفاق کیلئے کردار ادا کیا جائے، علماء کرام

21 Jul 2012 00:07

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نماز جمعہ کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ جبکہ خطبات جمعہ میں علماء کرام نے رمضان المبارک کی آمد پر استقبالی کلمات ادا کرتے ہوئے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ اس مقدس مہینے میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کیا جائے۔ رمضان المبارک تمام مہینوں میں مقدس مہینہ ہے، امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اس بابرکت مہینے میں اپنے درمیان اتفاق و اتحاد قائم کرے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے۔


خبر کا کوڈ: 180677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/180677/ماہ-مبارک-رمضان-میں-دہشتگردی-کے-خاتمے-اور-اتحاد-اتفاق-کیلئے-کردار-ادا-کیا-جائے-علماء-کرام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org