QR CodeQR Code

اورکزئی ایجنسی، دہشتگرد کمانڈر کے مرکز کے باہر دھماکہ، 4 شدت پسند ہلاک، 5 بچے جاں بحق

21 Jul 2012 20:47

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق دھماکہ اسپین ٹل میں شدت پسند کمانڈر نبی حنفی کے مرکز کے باہر ہوا، 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اورکزئی ایجنسی کے علاقے اسپین ٹل میں شدت پسند کمانڈر کے مرکز کے باہر بم دھماکے میں 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ 5 بچے جاں بحق ہوگئے، ذرائع کے مطابق دھماکہ اسپین ٹل میں شدت پسند کمانڈر نبی حنفی کے مرکز کے باہر ہوا۔ دھماکے میں 4 شدت پسند ہلاک ہوئے اور 5 بچے بھی جاں بحق ہوگئے جبکہ 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، خدشہ ہے کہ دہشتگرد مرکز میں موجود شرپسندوں کی غلطی کی وجہ سے وہاں ہی دھماکہ ہوگیا، جس میں قریب موجود 5 بچے بھی نشانہ بن گئے۔


خبر کا کوڈ: 180928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/180928/اورکزئی-ایجنسی-دہشتگرد-کمانڈر-کے-مرکز-باہر-دھماکہ-4-شدت-پسند-ہلاک-5-بچے-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org