QR CodeQR Code

ملتان میں شہریوں کا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

23 Jul 2012 22:39

اسلام ٹائمز: مظاہرین کا کہنا تھا کہ یکم رمضان سے ان کے علاقہ میں بجلی نہیں ہے ،جس کی وجہ سے پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان کے علاقہ بستی نواب پور میں 3 روز سے بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا، لوگوں نے ٹائر جلائے اور کھمبے پر چڑھ گئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ یکم رمضان سے ان کے علاقہ میں بجلی نہیں ہے، جس سے پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے۔ علاقہ مکینوں کو سحر و افطار میں شدید پریشانی کے ساتھ ساتھ تمام روز بجلی کی بندش کے باعث روزہ میں بھی مشکلات درپیش آتی ہیں، پریشان رہتے ہیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ میپکو حکام کا کوئی اہلکار اب تک نہیں پہنچا اور نہ ہی بجلی بند ہونے کی وجہ بتائی جا رہی ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ آج گرمی کے باعث انہوں نے روزہ بھی نہیں رکھا۔


خبر کا کوڈ: 181524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/181524/ملتان-میں-شہریوں-کا-لوڈشیڈنگ-کے-خلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org