0
Monday 23 Jul 2012 22:39

ملتان میں شہریوں کا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

ملتان میں شہریوں کا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ملتان کے علاقہ بستی نواب پور میں 3 روز سے بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا، لوگوں نے ٹائر جلائے اور کھمبے پر چڑھ گئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ یکم رمضان سے ان کے علاقہ میں بجلی نہیں ہے، جس سے پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے۔ علاقہ مکینوں کو سحر و افطار میں شدید پریشانی کے ساتھ ساتھ تمام روز بجلی کی بندش کے باعث روزہ میں بھی مشکلات درپیش آتی ہیں، پریشان رہتے ہیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ میپکو حکام کا کوئی اہلکار اب تک نہیں پہنچا اور نہ ہی بجلی بند ہونے کی وجہ بتائی جا رہی ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ آج گرمی کے باعث انہوں نے روزہ بھی نہیں رکھا۔
خبر کا کوڈ : 181524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش