QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، امریکی ڈرون حملے میں 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

23 Jul 2012 22:29

اسلام ٹائمز: امریکی طیاروں نے شمالی وزیرستان میں ایک مکان کو نشانہ بناتے ہوئے 8 میزائل داغے۔ علاقہ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں 11 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملے میں 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امریکی طیاروں نے شمالی وزیرستان میں ایک مکان کو نشانہ بناتے ہوئے 8 میزائل داغے۔ علاقہ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 181530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/181530/شمالی-وزیرستان-امریکی-ڈرون-حملے-میں-11-افراد-ہلاک-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org