QR CodeQR Code

رجسٹرار سپریم کورٹ نے ارسلان افتخار کیس میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے خط کا جواب دیدیا

24 Jul 2012 00:25

اسلام ٹائمز:نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ ڈاکٹر ارسلان افتخار کیس سے متعلق عدالت کے پاس جو بھی معلومات ہوں وہ فراہم کی جائیں تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے۔


اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو بھجوائے گئے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاس اس معاملے میں تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے کوئی اضافی معلومات نہیں۔ عدالت کے پاس ایک کیس آیا تھا جسے نمٹا دیا گیا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے اپنے خط کے ساتھ ڈاکٹر ارسلان افتخار کیس میں دورکنی بینچ کا فیصلہ بھی منسلک کیا ہے۔ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ ڈاکٹر ارسلان افتخار کیس سے متعلق عدالت کے پاس جو بھی معلومات ہوں وہ فراہم کی جائیں تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے۔


خبر کا کوڈ: 181550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/181550/رجسٹرار-سپریم-کورٹ-نے-ارسلان-افتخار-کیس-میں-نیب-کی-تحقیقاتی-ٹیم-کے-خط-کا-جواب-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org