0
Tuesday 24 Jul 2012 00:25

رجسٹرار سپریم کورٹ نے ارسلان افتخار کیس میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے خط کا جواب دیدیا

رجسٹرار سپریم کورٹ نے ارسلان افتخار کیس میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے خط کا جواب دیدیا
اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو بھجوائے گئے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاس اس معاملے میں تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے کوئی اضافی معلومات نہیں۔ عدالت کے پاس ایک کیس آیا تھا جسے نمٹا دیا گیا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے اپنے خط کے ساتھ ڈاکٹر ارسلان افتخار کیس میں دورکنی بینچ کا فیصلہ بھی منسلک کیا ہے۔ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ ڈاکٹر ارسلان افتخار کیس سے متعلق عدالت کے پاس جو بھی معلومات ہوں وہ فراہم کی جائیں تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 181550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش